احمد شہزاد 33

احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

کرکٹر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔ احمد شہزاد کو 3 ماہ یا زائد کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ممنوعہ ادویات کا استعمال اور پاکستان کھلاڑیوں کا ساتھ کافی پرانا ہو چکا ہے۔آئے روز پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوئی نہ کوئی بڑا نام اس تنازعے میں پھنساہوتا ہے اور ایسا ہی ایک نیا سکینڈل منظر عام پر آچکا ہے۔

t>

احمد شہزاد کی جگہ محمد حفیظ اور شان مسعود پاکستانی ٹیم میں شمولیت کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ اس حوالے سے احمد شہزاد کے خلاف کیا کاروائی کی جا سکتی ہے اس حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا تاہم احمد شہزاد پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے ۔ماہرین کے مطابق احمد شہزاد کو 3 ماہ یا زائد کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ احمد شہزاد پہلے پاکستانی کرکٹر نہیں ہیں جنکا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ،ان سے پہلے بھی پاکستان کے کئی بڑے نام ممنوعہ ادویات استعمال کرکے خود کو مصیبت میں ڈال چکے ہیں جن میں شعیب اختر، محمد آصف، عبدالرحمن، رضا حسن اور کئی کرکٹرز شامل ہیں جن کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں