77

دو عرب ملکوں کے درمیان جنگ کہ خطرہ منڈ لانے لگا – فرانس سے دباؤ ڈالنے کی اپیل –

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے قطر کے روسی میزائل دفاعی نظام S-400 کے خریدنے پر فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے-

لی مونڈے کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے فرانسیسی صدر کو لکھے گۓ ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہ سعودی عرب نےپڑوسی ملک قطر خلاف ” روسی ایس 400 میزائل دفاعی نظام،خریدنے کے خلاف فوجی کارروائی” کی دھمکی دی ہے
جون 2017 میں، سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کے دوسرے خلیج ممالک نے ، قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے -خلیجی ممالک قطر پر دہشت گردی کی حمایت اپنے پڑوسیوں کے اندرونی معاملات میں “مداخلت” اور سعودی عرب کے تاریخی حریف ایران کی حمایت الزام لگا رہے ہیں –

t>

رپورٹ کے مطابق دوحہ کی روس سے ایس 400 S سطح سے فضا میں نشانہ بنانے والے میزائل یونٹس کی مجوزہ حصول کے منصوبے پر ریاض پریشان ہے – جس کے مطابق اس سے خلیج فارس میں پڑوسیوں کی “قومی سلامتی” خطرے میں پڑ جاۓ گی -لی مونڈی کے حاصل کردا معلومات کے مطابق، بادشاہ سلمان نے حال ہی میں فرانسیسی صدر کو ایک خط بھیجا ہے جہاں انہوں نے دوہہ اور ماسکو کے درمیانS-400 پر جاری مذاکرات پر اپنی “گہری تشویش” کا اظہار کیاہے –

اگر سودا آگے جاتا ہے تو، مملکت اس کے لیے ہر قسم کے اقدمات کر سکتا ہے جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے-خط میں فرانس سے دوحہ پر سفارتی دباؤ ڈالنے کا مطلبہ کیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں