nasir khosa 32

سابق بیوروکریٹ ناصر کھوسہ نے چپ کا دروازہ توڑ دیا ہے -نگران وزیر اعلیٰ نامزدگی بارے اہم اعلان –

سابق بیوروکریٹ ناصر کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ ان کی نامزدگی واپس لےکر انہیں میڈیا میں متنازع بنا دیا گیا۔

ناصر محمودکھوسہ نے کہا کہ ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، اگر اس منصب کے لیے ان کا نام تجویز کرنے سے پہلے مشورہ کرلیا جاتا تو اچھا ہوتا-

t>

سابق چیف سیکریٹری ناصر محمود کھوسہ کا کہنا تھا کہ حالیہ پیدا ہونے والےحالات کے تناظر میں وہ نگراں وزیراعلیٰ کاعہدہ نہیں سنبھال سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کیلیے نگراں وزیراعلیٰ کو سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل ہونا چاہیے۔یاد رہے گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر خان کھوسہ کے نام سے دستبردار ہو گئی تھی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں