Shahbaz Sharif 60

شہبازشریف کی چودھری نثار کے بارے میں اہم بات وہ میرے مخالف تھے اور——–

لاہور۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ 1988 کے زمانے کی بات ہے چودھری نثارمیرے مخالف تھے۔اور نواز شریف سے میری شکایات لگاتے تھے۔ کئی مرتبہ چوہدری نثار کے کہنے پر نواز شریف نے مجھے جھاڑ پلا دی – صحافی نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا وہ اس بار سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثارکو منا لیں گے؟ تو شہباز شریف نے جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا-

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ چودھری نثارصاحب کی اصل دوستی اوربھائی چارہ نوازشریف سے تھا۔۔چوہدری نثار سے میرا تعلق نواز شریف کی وجہ سے پیدا ہوا- یہ 1988 کے زمانے کی بات ہے چودھری نثارمیرے مخالف تھے۔۔چوہدری نثار نواز شریف سے میری شکایت لگاتے تھے۔۔ا۔چودھری نثارسے کچھ عرصےاسی طرح گزرا پھروہ میرے دوست بن گئے۔

t>

اس موقع پر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں صحت کارڈ فعال کرائیں گے،،پنجاب میں 100ارب روپےکے منصوبوں سےپورے ملک کوبجلی مل رہی ہے۔یاد رہے کہ چوہدری نثار خود ایک پریس کانفرس میں اس بات کا اعلان کر چکے ہیں- کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ تو کام کر سکتے ہیں- تا ہم مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کر سکتے۔۔نواز شریف بھی اس معاملے میں اپنی بیٹی کے ساتھ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے چوہدری نثار سے راہیں تقریبا جدا کر لی ہیں تاہم شہباز شریف ابھی بھی چوہدری نثار کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں ٹکٹیں تقسیم کرنے کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے۔اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا نام پارلیمانی بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا،تاہم قائد مسلم لیگ ن کی صاحبزادی مریم نواز اس پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں