64

 اسلام آباد میں بھارتی دفاعی اتاشی کے گھر سے حساس معلومات افشاء بھارتی میڈیا رپورٹ-

لکھنؤ : اتر پردیش انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے جمعرات کو مقامی پولیس اور جموں و کشمیر کے فوجی انٹیلی جنس یونٹ کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں پتیورگڑھ سے ایک مشتبہ ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے ایک اہلکار نے بتایا کہ ملزم رمیش پاکستان میں بھارتی دفاعی اتاشی کے گھر میں بطور باورچی کام کرتا تھا -اور حساس معلومات حاصل کرنے کے لئے گھر کو استمال کیا-

معاون ڈائریکٹر جنرل (قانون و آرڈر) آنند کمار اور اے ٹی ایس آئی جی اسیم آرون نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں دو سال تک رہنے کے بعد مشتبہ ایجنٹ بھارت آئے تھے –

t>

رمیش 2015 میں بھارتی سفارت خانے کے ایک افسر کے ساتھ گھریلو کام کاج کرنے کے لئے اسلام آباد گئے تھے- وہ 2017 میں بھارت واپس آ گئے- رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے بھائی کے ذریعے جو کہ ہندوستانی فوج میں ہے، پاکستان میں سفارت کار کے گھر میں ملازمت حاصل کی تھی-

انہیں ایک موبائل اور تین سم دیے گیے تھے -اس کے قبضے سے ایک پاکستانی چپ بھی برآمد کر لیا گیا ہے –
وہ پاکستان میں ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں آئے تھے- جس کے بعد وہ ایک ایجنٹ بن گیا -اوراس کے بعد اس نے معلومات پہنچانا شروع کی-

ایک اعلی پولیس افسر نے بتایا کہ رمیش نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے محالف قومی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کیا ہے-ارپورٹ کے مطابق اس نے قبول کیا ہے کہ اس کو 1،300 ڈالر ادا کیے جا چکے ہیں -پولیس نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ اس سے زیادہ پیسہ بھی ملا ھو –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں