Ramzan Mubarak 24

کرکٹ اسٹیڈیم میں تین بم دھماکے طالبان نے مزمت کی

کابل – افغان طالبان نے صوبہ ننگرہار کے صوبائی دارالحکومت شہر جلال آباد کے ایک کرکٹ اسٹیڈیم میں تباہ کن دھماکہ کی مذمت کی ہے جس میں 50 افراد ہلاک و زخمی ہوے

ایک بیان میں صوبائی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے دفتر نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی رات کو شہر کے پہلے پولیس ضلع کے قریب ہوا
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم کے اندراس وقت 11:45 بجے پر تین دھماکے کیے گئے، جس سے کم سے کم آٹھ افراد جاں بحق جبکہ چالیس دیگر زخمی ہوگئے.

t>

کم از کم آٹھ زخمی افراد کو علاج کے بعد ہسپتال سے بھیج دیا گیا ہے جبکہ باقی 37 دیگر اب بھی زیرے علاج ہیں.

کسی بھی فرد یا گروہ نے ابھی تک تباہ کن بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے.

اسی اثنا ،میں طالبان گروپ کے ترجمان، ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس گروپ کے جنگجوؤں کا جلال آباد شہر میں گزشتہ رات کے حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے.

صوبائی حکومت کے مطابق،مرنے والوں میں جلال آباد کے ڈپٹی میئر ڈاکٹر نکمال کے ساتھ کرکٹ کھیل کے منتظم ھدیت اللہ ظہیر شامل تھے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں