Shakeel Afridi 45

امریکہ کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی یاد پھر سے ستانے لگی پاکستانی جیل میں شکیل آفریدی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا

اسلام آباد – امریکہ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی پاکستانی جیل میں حفاظت کے بارے میں خدشاد ظاہر کی ہے جس نے دنیا کی سب سے زیادہ مطلوب دہشت گرد اسامہ بن لادن کا پیچا کرنے میں مدد دی
امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیا کے معاملات کے ترجمان ہیلینا نیوز وائٹ نے عرب نیوز کو بتایا کہ “ہم ان خبروں سے آگاہ ہیں کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ایک اور جیل منتقل کردیا گیا ہے.”
“ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی حکومت ڈاکٹر آفریدی کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھاۓ گی ”

ڈاکٹر، جو امریکہ کے ایک ہیرو لیکن پاکستان میں ایک غدار ہے ، گزشتہ مہینے پشاور سینٹرل جیل سے منتقل کردیا گیا تھا ، جہاں 2012 میں وہ ریاست کے خلاف سرگرمیوں اور دہشت گردوں کے ساتھ سازباز کے الزام میں قید کیےگۓ تھے

شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ (KPK ) کے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے بتایا کہ افریدی کو 27 اپریل کو اسلام آباد سے باہر راولپنڈی سینٹرل جیل جو سب سے زیادہ محفوظ جیل ہے منتقل کیا گیا ہے ، لیکن اچانک منتقلی کی وجہ پر اس نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا –

t>

خیبر پختونخواہ خکومت کے جیل خانہ جات کے مشیر مالک قاسم خٹک نے کہا کہ: ” ڈاکٹر آفریدی کی پشاورسینٹرل جیل سے سے منتقلی ہمارا دیرینہ مطالبہ تھا.”
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کا کیس بہت بڑا ہے اور پشاور جیل میں ملک کے خطرناک ملزمان اور دہشت گرد قید ہے

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق حکام نے “سیکورٹی خدشات” کی وجہ سے فیصلہ کیا. تاہم، اتنے بڑے اہم قیدی کی اچانک منتقلی کے پیچھے تفصیلات جو سات سال تک وہاں سلاخوں کے پیچھے قید تھے مبہم ہے
اس تبدیلی سے قیاس عاریاں پیدا ہوئی ہے کہ آفریدی کو آزاد یا امریکہ کے حوالے کیا جا سکتا ہے.

ڈاکٹر کے وکیل اور کزن، قمر ندیم آفریدی نے اسکے کلائنٹ کی منتقلی کی نشاندہی جلد رہائی سے تشریح کی ہے انہوں نے کہا کہ آفریدی 23 مئی کو 10 سالہ جیل کی سزا مکمل کرے گی.

آفریدی کو ابتدائی طور پر چار الزامات میں 33 سال کی جیل کی سزا سنائی گئی تھی، لیکن اس کی جیل کی مدت 2014 میں 23 سال تک کم ہوگئی تھی پاکستانی قانون کے تحت جب قیدی کو بیکوقت سزائیں دے جائے اس کو ایک الزام میں زیادہ سے زیادہ قید گزارنے کے بعد رہا کیا جا سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں