Peshawar Attack 66

17 مئی، 2018
  پشاور میں خود کش دھماکہ ، 6 ایف سی فوجی زخمی

 

* پشاور: خیبر پختونخواہ کے وزیر شوکت یوسف زئی کے مطابق، ایک موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش بمبار نے شہر کے کچہری چوک کے قریب فرنٹیئر کور کی گاڑی پر حملہ کیا، جس سے کم از کم چھ اہلکار زخمی ہوئے. *

وزیر نے کہا کہ ابتدائی رپورٹوںمیں تصدیق کی گئی ہے کہ حملے میں تقریبا پانچ کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیاگیا انہوں نے کہا کہ چھ زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں چار اہلکار سخت حالت میں ہیں

t>

 
پولیس نے علاقے کو بند کر دیا ہے اور تلاش شروع کردی ہے. بعض گواہوں نے ابتدائی طور پر دعوی کیا کہ دھماکہ ایک گاڑی میں ہوا تاہم قانون نافذ کرنے والوں نے دعوی کی تصدیق نہیں کی.

جس علاقے میں دھماکہ ہوا وہ بہت مصروف جگہ ہے جہاں بہت سے پھل اور سبزی فروش اپنا کاروبار چلاتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں