این اے 53 57

این اے 53، شاہد خاقان نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

سابق وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس پر ریٹرننگ افسر نے اعتراض لگاتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے اپنے وکیل طاہر محمود عباسی ایڈووکیٹ کے توسط سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کو ایپلٹ ٹریبونل میں چیلنج کردیا۔

t>

درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقہ این اے 53 اسلام آباد سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

سابق وزیراعظم نے درخواست میں کہا کہ جان بوجھ کر کوئی حقائق نہیں چھپائے، کاغذات نامزدگی کے فارم میں درستگی کے لئے تیار ہوں، آر او نے قانون کی غلط تشریح کر کے کاغذات مسترد کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں