76

دشمن کو دھوکہ دینے کے لیے جعلی جنگی ٹینک اور طیارے تیار –

دشمنوں کو دھوکا دینے والے انوکھے غبارہ ٹینک

برطانیہ نے عسکری سامان کی کمی کی وجہ سےغبارہ ٹینک اور طیارے بنائے ہیں
لندن: برطانوی افواج نے پھلائے جانے والے جعلی غبارہ ٹینک اور جنگی طیاروں کے ماڈل تیار کیے ہیں جن کے ذریعے دشمن کے سیٹلائٹ اور ڈرون کو میدان جنگ میں دھوکا دیا جاسکتا ہے – وجہ یہ ہے کہ برطانوی افواج کے پاس مناسب عسکری ہتھیاروں کی کمی ہے۔

برطانیہ کے پاس صرف 227 پرانے چیلنجر ٹو ٹینک موجود ہیں اور 2010ء کے دفاعی بجٹ میں تاریخی کمی سے یہ صورتحال مزید خراب ہوچکی ہے- جبکہ روس کے پاس جدید ترین ٹینکوں کی تعداد 2700 سے بھی زیادہ ہے۔

حال ہی میں 65 سینئر برطانوی فوجی افسران نے 2035ء تک برطانیہ کی جنگی اور عسکری ضروریات پر مفصل جائزہ پیش کیا ہے۔ آج برطانوی افواج سکڑ کر صرف 77 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

t>

اس تناظر میں ایک فوجی افسر وینڈی ایگل نے کہا ہے کہ برطانوی رائل افواج کو ’ دھوکا اور حیلہ‘ پر انحصار کرنا ہوگا تاکہ دشمن طویل وقت تک جعلی ٹینکوں اور طیاروں میں الجھا رہے اور جعلی ٹینکوں کو دشمن پر رعب اور دبدبے کے لیے بھی رکھا جاسکتا ہے-

وینڈی ایگل نے کہا ہے کہ جعلی غبارہ ٹینک حرارت بھی خارج کرتے ہیں جس سے دشمن کا تھرمل نظام دھوکا کھا کر اسے اصلی گمان کرے گا -اس کے علاوہ موبائل ٹرانسمیٹر سے جعلی سگنلز بھی خارج کیے جائیں گے۔

ایک غبارہ ٹینک کا وزن صرف 100 کلو گرام ہے اور اسے چند سپاہی مل کر تیار کرکے رکھ سکتے ہیں۔ برطانوی افواج نے اس کے ساتھ ساتھ جعلی جنگی طیارے بھی بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ روس کے پاس بھی اسے ہی ہتھیار موجود ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں