64

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی؛ خودکش دھماکہ 2 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: دشت کے علاقے میں مکان پرسی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے-

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دشت کے علاقے میں ایک مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر( CTD) نے کارروائی کی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 سی ٹی ڈی اہلکارزخمی جب کہ جوابی فائرنگ میں دودہشتگرد مارے گۓ –

t>

دوسری جانب آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آورنے پولیس کی بکتربند گاڑی کے پاس خود کو اڑالیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکارمحفوظ رہے لیکن ایک راہ گیربچہ جاں بحق اورایک خاتون زخمی ہوگئیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق علاقے میں دو دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی جس کے بعد پولیس اورایف سی کی بھاری نفری کوبھی طلب کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں