66

چوہد ری نثار اور میاں نواز شریف کے درمیان بلا آخر دوستی اختتام پزیر ہوگئی –

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کسی کو بے عزت کرنے کی کوشش میں خود بے عزت ہوں گے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناالله نے کہا کہ کل جس چوہدری نثار کو جیسے دیکھا اس سے پہلے نہیں دیکھا، انہیں راز فاش کرنے والی بات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اگر چوہدری صاحب کسی کو بے عزت کرنے کی کوشش کریں گے تو خود کو بے عزت ہونگے جب کہ چوہدری صاحب اور میاں صاحب کی دوستی کل اختتام پذیر ہوگئی۔

t>

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ڈیٹا چوری کرنے کا ریکارڈ پی ٹی آئی کا ہے، ریحام خان کی کتاب بھی انہوں نے چوری کی، اگر نادرا یا کوئی بھی ذمہ دار ہو گا تو اسے بھگتنا پڑے گا جب کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقات میں سب چیزیں سامنے آجائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایجنسی کا بغل بچہ بن کر اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وزیراعظم بن جائے گا تو ممکن نہیں-

25 جولائی کو ایسے لوگوں کا کریا کرم ہوجائے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون نے کہا کہ نواز شریف ہر صورت واپس آئیں گے اور الیکشن مہم کی قیادت کریں گے اور اگر کسی غیر سیاسی قوت نے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو اس کو روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جو ٹکٹ جاری کیے اس کا باضابطہ اعلان 2 روز کے بعد ہوگا جب کہ ریویو بورڈ کے ذریعے لیگی کارکنوں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں