فخر زمان 72

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ریکارڈ

زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے پہلی وکٹ پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ بنالیا۔

فخر زمان کی ڈبل سنچری بنانے پر سابق کرکٹرز بھی ان کی کارکردگی کو بے حد سراہ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ بھارت کے روہت شرما کے پاس ہے، جنہوں نے نومبر 2014 میں سری لنکا کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈن گراؤنڈ میں شاندار اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

t>

فخر زمان ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے پانچویں بلے باز بھی بن گئے۔ انہوں نے 210 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کے سابق اوپنر عمران فرحت اور محمد حفیظ نے بھی زمبابوے کے ہی خلاف ستمبر 2011 میں پہلی وکٹ پر 228 رنز کی شراکت قائم کی تھی تاہم اب پاکستان کو پہلی وکٹ پر طویل ترین پارٹنرشپ کا نیا عالمی ریکارڈ حاصل ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں