Pakistan 95

پاکستان کا دوست ملک کو فوجی گریڈ گاڑیاں برآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط –

ٹیکسلا: پاکستان کے دفاعی پیداوار کے شعبے نے بحرین کو ‘ مقامی طور پر تیار ہلکا مسلح شدہ گاڑی جس کو انٹرسیفٹر’ کہا جاتا ہے کو برآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں –

ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) – دفاعی صنعتی کمپلیکس جس میں فوجیوں کے لئے ٹینک اورفوجیوں کو لے جانے والی بکتر بند گاڑیوں کی تیاری کی جاتی ہے – بحرین نیشنل گارڈز کے لئے چھ انٹرسیفٹر تیار کرے گی –

رپورٹوں کے مطابق، ایچ آئی ٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف اور بحرین کے بادشاہ حماد بن عسی الخلیفہ کے بھائی لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عسی الخلیفہ کے درمیان ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گیے تھے –

t>

گاڑیاں شہری، مسلح افواج کے لئے محدود تشدد اور اندرونی سلامتی کو کنٹرول کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں-
اس پائلٹ معاہدہ کے کامیاب تکمیل کے بعد ، یہ ممکن ہے کہ کم سے کم 50 سے زیادہ مزید گاڑیوں کا معاہدہ کیا جائے-

پاکستان 40 سے زائد ممالک کو ہتھیار فروخت کر رہا ہے- جس سے سالانہ بھاری غیر ملکی زرمبادلہ پاکستان میں ارہا ہے اور دفاعی صنعت میں غیر ملکی انحصارکم ہورہا ہے –

گزشتہ سال آرمی چیف جنرل باجو نے یوکرائن کے ٹی-80UD ٹینکوں کی دوبارہ تعمیر کے لئے ایک ورکشاپ کا افتتاح کیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں