31

ٹکٹوں کی تقسیم پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ناراض کارکنوں کی آوازسن لی-

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر نظرانداز کارکن مرکزی دفترسے رابطہ کریں ۔

انہوں نے کہا ہی کہ تحریک انصاف کے دیرینہ کارکنان کیلئے میرا پیغام ہے کہ اگر آپ میں سے کوئی سمجھتا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران اسے نظر انداز کیا گیا یا اس سے ناانصافی کی گئی ہے تو وہ تحریک انصاف کے مرکزی دفتر کے پتے پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ارشد داد کو اپنی درخواست بھیجے-
عمران خان کے مطابق وہ ہردرخواست کا بذات خود جائزہ لیں گے اورجان بوجھ کر کسی سے ناانصافی نہیں کی جائے گی۔

t>

واضح رہے کہ الیکشن کیلئے تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد مایوس کھلاڑیوں نے بنی گالا کے باہر احتجاجی ڈیرا ڈال لیا تھا -فیصل آباد، گوجرانوالہ،میاں والی ، لیہ ،جڑانوالہ ، بنوں سمیت دیگر شہروں سے آئے مایوس کارکن رہنماؤں کی گاڑیوں کے سامنے لیٹ کر راستہ روکتے رہے جس کے بعد عمران خان نے مظاہرین کے نمائندوں سے ملاقاتیں کر کے ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں