عمران خان 47

سعد رفیق کاعمران خان کو چیلنج

سعد رفیق نے کہا کہ ہم 2013ءمیں ووٹ لینے آئے تھے تو وعدہ کیا تھا کہ دہشتگردی ختم کریں گے، ہم نے کہا تھا لوڈشیڈنگ ختم کریں گے، کراچی کا امن واپس لائیں گے، فاٹا کوقومی دھارے میں لائیں گے، ریلوے جیسے ادارے ٹھیک کریں گے۔

سعد رفیق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آجاؤ تمہارا انتظار کر رہے ہیں، عمران خان آؤ اکھاڑے میں اترو، آؤ اکھاڑے کی مٹی کو پاؤں لگاؤ، بڑا مزیدار الیکشن ہو گا، یہ گالیاں دے گا ہم دلیل دیں گے، ہمیں 25 جولائی تک غصہ نہیں آنا، ایک طرف منہ بگاڑ کر انگریزی بولنے والے دوسری طرف اردو، پنجابی بولنے والے ہوں گے۔

t>

سعد رفیق نے جلسے سے شرکاء سے پوچھا کہ کیا شہبازشریف جتنا کام کوئی کر سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ’اگلی مدت میں پاکستان میں ڈیم بنائیں گے، اگلی مدت میں پی آئی اے کو بھی ٹھیک کریں گے، جلنے والے جلتے اور رونے والے روتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 میں ن لیگ کے سعد رفیق اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں