Zuban ki Hifazat 28

دل و زبان کی قدر و قیمت

ایک مرتبہ لقمان حکیم کے آقا نے لقمان سے کہا کے میرے لیے ایک بکری ذبح کرو اور اس کے دو بہترین اور نفیس ٹکڑے گوشت کے میرے پاس لاؤ،آپ نے بکری ذبح کی اور اس کے دل و زبان لے گۓ، آقا نے کہا کیا بکری میں ان دونوں ٹکڑروں کے سے زیادہ بہتر ٹکڑا کوئی نہیں تھا ….

t>

آپ چپ رہے …. پھر آقا نے آپ سے کہا کہ دوسری بکری کو ذبح کرو اور اس کے جو بدترین اور خبیث ٹکڑے ہوں وہ لاؤ آپ نے بکری ذبح کی اور پھر دل و زبان لے گۓ آقا نے کہا کے اس کی کیا وجہ ہے کہ میں نے تم سے بکری کے گوشت کے بہترین ٹکڑے مانگے تو تم دلو زبان لایے اور جب بدترین مانگے تب بھی تم یہی دونوں لایے ….

آپ نے فرمایا کہ میرے آق اگر دل و زبان اچھے رہیں تو ان سے بہتر جسم کہ کوئی عضو نہیں ھو سکتا اور اگر یہ بگڑ جائیں تو ان سے بدتر کوئی عضو نہیں ھو سکتا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں