مریم نواز 370

جھے ریفرنس میں الجھانے کی وجہ والد کے اعصاب پر دباؤ ڈالنا ہے،مریم نواز

اسلام آباد: پاکستام مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازکا کہنا ہے کہ مجھے ریفرنس میں الجھانے کی وجہ والد کے اعصاب پر دباؤ ڈالنا ہے لیکن میں اپنے باپ کا سرجھکنے نہیں دوں گی۔

مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف کے بہت سے جرائم اور بہت سے گناہ ہوں گے مگرانہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، دیوالیہ ہوجانے والی معیشت کو بحال کیا، کراچی کی رونقیں بحال کیں، جدید شاہراہوں اور موٹرویز کا جال بچھایا. نوازشریف نے 70 سال بعد فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا، انہوں نے 19 سال بعد مردم شماری کرائی، نوجوانوں اور بے روزگاروں کیلیے روزگارکے مواقع کھولے.

t>

انہوں نے کہا کہ ایک مائنڈ سیٹ ہے جوکہتا ہے آپ کوسبق سکھائیں گے، نوازشریف کوسبق سکھانے کے لیے مجھے کیس میں گھسیٹا گیا، عدالت میں 70 سے زائد پیشیاں بھگت چکی ہوں اور ابھی یہ سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی کسی ماں کسی بیٹی کو اتنی پیشیاں نہیں بھگتنی پڑیں، اپنے والد کی طرح میں بھی جانتی ہوں کہ مجھے اس مقدمے میں کیوں الجھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بدعنوانی نہیں کی نا ہی کسی سرکاری عہدے پررہی ہوں، میرا قصور یہ ہے کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں اور میری رگوں میں نوازشریف کا لہو دوڑرہا ہے، مجھے ریفرنس میں الجھانے کی وجہ میرے والد کے اعصاب پردباؤ ڈالنا ہے۔ منصوبے بنانے والے یاد رکھیں کہ نواز شریف کی بیٹی اس کی کمزوری نہیں طاقت ہے، میں اپنے باپ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوں، میں اپنے باپ کا سر جھکنے نہیں دوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں