امت 88

جب امت پندرہ قسم کی برائیوں کا ارتکاب کرےگی تو بلائیں نازل ہونگی-

خضرت علیؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میری امت پندرہ (15) قسم کی برائیوں کا ارتکاب کرے گی تو امت پر بلائیں اور مصیبتیں آپڑیں گی، کسی نے پوچھا: یا رسول اللہﷺ! وہ کیا کیا برائیاں ہیں؟

آنخضرت ﷺ نے فرمایا:
1۔جب مالِ غنیمت کو شخصی دولت بنا لیا جائے گا۔
2۔ اور امانت کو غنیمت سمجھا جائے گا-
3۔ اور زکوۃ کو تاوان سمجھ لیا جائے گا۔
4۔ اور علم دین دنیا طلبی کے لئے سیکھا جائے گا-
5. مرد اپنی بیوی کی اطاعت کرنے لگے گا۔
6۔ اور اپنی ماں کی نا فرمانی کرےگا۔
7۔ اور آدمی اپنے دوست کے ساتھ نیک سلوک کرے گا، اور اپنے باپ کے ساتھ سختی اور بداخلاقی سے پیش آئے گا۔
8۔ اور مسجد میں شور و غل ہونے لگے گا۔
9۔جب قبیلے کا سردار ان کا بدترین شخص بن جائے گا۔
10۔اور قوم کا سربراہ زلیل ترین شخص ہوگا۔
11۔ آدمی کا اعزاز و اکرام اس کے شر سے بچنے کے لئے کیا جائے گا۔
12۔لوگ کثرت سے شراب پینے لگیں گے۔
13۔مرد بھی ریشم کا کپڑا پہننے لگیں گے۔
14۔ناچنے گانے والی عورتوں اور گانے بجانے کی چیزوں کو اپنا لیا جائے گا۔
15۔اس امت کے پچھلےلوگ اگلوں پر لعنت بھیجیں گے۔

t>

تو اس وقت سرخ آندھی ، زلزلہ، زمین کے دھنس جانے، شکل بگڑ جانے، اور پتھروں کے برسنے کا انتظار کرو۔۔۔ اور ان نشانیوں کا انتظار کرو جو یکے بعد دیگرے اس طرح ائیں گی جیسے کسی ہار کی لڑی ٹوٹ جانے سے اس کے دانے یکے بعد دیگرے بکھرتے چلے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں