31

اگر ایٹمی جنگ ھو جائے تو دنیا پر اس کے کیا اثرات ہونگے ایک بہت ہی زبردست رپورٹ – ضرور پڑھے-

اس وقت دنیا میں کل نو ایٹمی طاقتیں ہیں -جس میں روس بالترتیب پہلے امریکا دوسرے اس کے بعد فرانس ،چین ،برطانیہ ،اسرائیل پاکستان ،انڈیا ،شمالی کوریا شامل ہیں –
اگر کل ایٹمی بموں کہ اندازہ لگایا جائے -تو اس وقت زمین پر تقریبان ایک محتاط اندازے کے مطابق 14900 ایٹمی بم موجود ہے – کیا ہوگا اگر صرف روس اور امریکا کے درمیان ایتمی جنگ چڑھ جائے- اور اگر وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کر دے تو ہر ایک ملک میں شہر صنعتی علاقے تباہ ہو جا ینگے –
RUTGERS یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات کے ممتاز پروفیسر ایلن روبوکک ماہر موسمیات نے اس سوال کہ جواب کچھ اس طرح دیا ہے – کہ ایٹمی جنگ کے پہلے ہفتے میں 150 ملین ٹن کالا راکھ ماحول میں داخل ہو جائے گا – اور زمین کے کرہ ہوائی میں داخل ھوجائے گا اور سالوں تک رہے گا -کالی راکھ سورج کی روشنی کو جذب کرے گا اور اس کو سطح زمین تک پہنچنے نہیں دے گا -جنگ کے دو ہفتے بعد جب دھواں زمین کے گرد پھیل جائے گا -تو سطح پر اندھیرا اور سردی پڑ جائےگی -سورج کی روشنی جواوپر کراہ ہوائی میں موجود دھواں میں جذب ھو چکی ہے – گرم ہو جائے گی جس سے اوزون کی لہر تباہ ھو جائے گی -جس سے سورج کی خطرناک (UV) الٹراوائلٹ شعاعیں سطح تک پہنچ جائےگی -یہاں تک کہ کچھ (UV) اوپرراکھ میں مئی جذب ہو جائے گی -لکن زیادہ تر سطح زمین تک پہنچ جائےگی-جس سے کینسر بہت زیادہ بڑھ جائے گی-دو مہینے بعد تمام براعظموں میں درجہ حرارت نقط انجماد سے گر جائےگا- اور اب ایک ایٹمی موسمی سرما ہے -زراعت روک جائےگی جو کئی سالوں تک نا ممکن ہوگی- تمام براعظموں پر دو مہینے تک بارش روک جائےگی-اور اسی طرح برفباری رہے گی-جو زراعت کے لیے مسئلہ رہے گا-چار مہینے بعد قحط سالی شروع ہو جائےگی جب موجودہ خوراک ختم هو جائےگی -سرد، خشک اور اندھیرے کی وجہ سے کئی سالوں تک زراعت نہ ممکن ہوگی- دو سال بعد زیادہ تر لوگ بھوکوں مرے گے -چند لوگ جو ساحل کے قریب رہتے ہیں -مچھلییوں کہ شکار کر کے زندہ رہ سکے گے لیکن ان کو زبردست (UV) سردی ،خشک سالی کہ سامنا کرنا پڑے گا -بچنے والے لوگوں کی تعداد بہت کم رہے گی-جو بم دھماکوں سے دور رہے گے – اور گرم پانیوں میں گھیرے ہو جس سے سردی کم ھو جائے گی-چار سال بعد آخر درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو جائے گی -لیکن اگلے بیس سالوں میں قبل از جنگ کی حالت تک واپس نہیں ایے گی-آہستہ آہستہ بارشیں شروع ہوجائے گی- قدرت کو پھر سے اگے انے میں دس سال لگے گے -بیس سال بعد بھی بچنے والے لوگوں کو دھماکوں والی جگہوں سے دور رہنا پڑے گا – یہ سب کچھ صرف امریکہ اور روس کے ہتھیاروں میں موجود چار ہزار بموں سے پیدا ھو سکتا ہے -یہاں تک کہ اگر موجودہ نو ایٹمی ممالک میں ایک سو بم بھی چل جائے تو انسان کی تاریخ میں زبردست ماحولیاتی تبدیلی اجاۓ گی – اس لیے ضروری ہے کہ انسانیت کی بقا کے لیے ایٹمی جنگوں سے بچا جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں